اجزاء:
پھول گوبھی 1عدد
چھلے مٹر 1 پیالی
آلو 4عدد
ہری مرچ 8عدد
گاجر 1 عدد
سیم کی پھلی 6عدد
کڑی پتے چند عدد
ہلدی 1 چائے کا چمچہ
کٹی لال مرچ 2 کھانے کے چمچے
رائی 2کھانے کے چمچے
سفید زیرہ 1 چائے کا چمچہ
کلونجی 1 چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
میتھی دانہ 8عدد
لیموں 4عدد
سرسوں کا تیل 1 پیالی
اچاری سبزی بنانے کا طریقہ
پہلے پھول گوبھی کے پھول الک کریں اور آلوﺅں کو ہلکا سا اُبال کر کیوبز میں کاٹ لیں۔
اب ایک کڑاہی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے اس میں میتھی دانے ڈ ال دیں جب خوشبو آنے لگے تو اس میں پھول گوبھی ، چھلے مٹر ، الی ہوئی ہری مرچ، چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی گاجر اور ٹکڑوں میں کٹی سیم کی پھلی چند کڑی پتے دال دیں۔
آلو الگ پین میں تل کر کڑاہی میں ڈالیں۔ساتھ میں 2کھانے کے چمچے رائی ، حسب ذائقہ نمک، کٹی لال مرچ ، ایک چائے کا چمچہ سفید زیرہ ،ایک چائے کا چمچہ کلونجی اور ایک چا چمچہ ہلدی شامل کریں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
جب سبزی گل جائے تو اس میں 4عدد لیموں کا رس شامل کرکے 5منٹ دم پر رکھ دیں۔ مزے دار اچاری سبزی تیار ہے۔


0 comments:
Post a Comment