عرق گلاب یعنی گلاب کا پانی جسے ہم خوشبو ک طور پر استعمال کرتے ہیں انھے کھانوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور کافی لوگ اسے اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں. یہ جلد کے نکھار ور آنکھوں کی جلن کو دور کرنے میں بہت مفید ہے . آپ گھر میں بھی خالص عرق گلاب بنا سکتے ہیں
ترکیب
سب سے پہلے گلاب ک پھول کو دھو کر اس کی پتیاں الگ کر لیں
اب دیگچی لیں اور اس کے اندر کوئی اسٹینڈ لوھے کا یا کوئی ا سٹیل کی پلیٹ الٹی کر کے رکھ دیں
اب دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں ک پتیاں ڈوب جائیں
اب دیگچی کے ڈھکن کو الٹا رکھ کر ڈھک دیں
اب دیگچی کے اپر برف کے ٹکڑے رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں بیس سے تیس منٹ کے لئے اگر برف پیگل جانے تو مزید برف رکھ دیں
بیس سے تیس منٹ میں پتیاں سفید ہو جائیں گی
پھر چولہا بند کر دیں اسے ٹھنڈا ہونے دیں
عرق گلاب تیار ہو گیا ہے


0 comments:
Post a Comment