![]() |
| سندھی بریانی |
Sindhi Biryani Recipe by Zubaida Tariq - سندھی بریانی
اجزا -:
باسمتی چاول 3 پیالی
چکن 1کلو
دہی 1 پیالی
تیل 1 پیالی
لیموں 2 عدد
باریک کٹی پیاز 3 عدد
آلو 3 عدد
ٹماٹر 3 عدد
ہری مرچ 3 عدد
پودینہ چند پتے
زردے کا رنگ تھوڑا سا
دودھ پیالی1/4
سوکھے آلو بخارے 250 گرام
پسی لال مرچ 1 ٹی سپون
پیسا گرم مصا لہ 1 ٹی سپون
ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
سفید سرکا 1 کھانے کا چمچ
پیسا دھنیا 2 کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
چاولوں کو ابا ل لیں ابلتے وقت نمک ایک چمچ سفید سرکا کالی مرچیں تھوڑا سا گرم مصا لہ ڈالیں
ترکیب -:
ایک بارے پیا لے میں 1 کلو گوشت ، 2 کھانے کا چمچ پیسا دھنیا ، 1 ٹی سپون پسی لال مرچ ، 1کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ، 1 ٹی سپون پیسا گرم مصا لہ، نمک حسب ذائقہ اور ایک پیالی دہی ملا کر رکھ دیں
اب پین میں ایک پیالی تیل گرم کر کے ٣ کٹی ہوئی پیاز کو براؤن کریں اور صفے پر پھلا کر نمک چھڑک دیں جب پیاز ٹھنڈی ہو جانے تو آدھی پیاز ہاتھوں میں مسل کر گوشت میں شامل کریں .پھر مصا لہ ملا گوشت اسی تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور گلنے پر اتار کر بھون لیں . اب بھیگے ہونے سوکھے آلو بخارے 250 گرام کا گودا بنائیں ور گھٹلیاں الگ کر لیں . ساتھ ہی ٹماٹر کے چار ٹکڑے کر ک ہلکا سا تل لیں .پھر چار اعداد آلو چپس کی طرح کاٹ کر تل لیں.
اس کے بعد آلو بخارے کا گودا ، آلو کی چپس ٹماٹر ٢ اعداد ہری مرچ اور لیمو کا رس سالن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں
چاولوں کی دیگچی میں نیچے تھوڑی سی چکنائی لگا کر آدھے چاولوں کی تہ لگا ہیں پھر تیار گوشت کی تہ ور پھر دوبارہ چاولوں کی تہ لگا ہیں .اس ک بعد بچی ہوئی پیاز کو مسل کر اوپر ڈ ال دیں.اور درمیانی آنچ پرد م پر رکھ دیں .5 منٹ بعد آنچ ہلکی کریں.آخر میں ١/٤ دودھ کی پیالی میں زردے کا رنگ ملا کر اس پرڈ ال دیں. رائتہ ٹماٹر ور پیاز کے سلاد ک ساتھ پیش کریں


0 comments:
Post a Comment